فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے آفیسر کو جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 27جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ملزم زین وحید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے بنک الحبیب کیولری گراؤنڈ برانچ کے اکاؤنٹ ہولڈر نجیب اشرف کے چیک حاصل کئے اور اس کے اکاؤنٹ سے6 لاکھ روپے مختلف اوقات میں چیک کے ذریعے نکلوائے۔ملزم سے مقدمہ کی مزید تفتیش کی ضرورت نہیں لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے آفیسر کو جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 27جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...