منشیات سمگلنگ کا مقدمہ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

منشیات سمگلنگ کا مقدمہ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کی عدالت میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم محمد انور کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 5کلوگرام ایمفاٹائن آئس منشیات برآمد کی گئیں۔ ملزم کا تعلق منشیات کے بین الاقوامی گروہ سے ہے اور ملزم انور کے انکشافات مزید ساتھیوں کی گرفتاری کا امکان ہے ۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم آج 14جون تک جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...