سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،ایس ایچ او اسلام پورہ ذاتی طورپر طلب

سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،ایس ایچ او اسلام پورہ ذاتی ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج واجد مہناس نے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے رپورٹ پیش نہ کرنے پر آئندہ سماعت پرایس ایچ او اسلام پورہ کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پرطلب کرلیاہے ۔عدالت میں سنٹیرنہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں مدعی کے ہمراہ سہول قمر اور عمران بھٹہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے کیونکہ اس نے اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقریر کی جس ے ان کو سخت ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔عدالت کو مزیدبتایا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ پولیس مقدمہ میں جان بوجھ کر رپورٹ پیش نہیں کررہی ہے،عدالت نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ہرحال میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...