شہباز تاثیر اغوا کیس،سی ٹی ڈی نے بیان قلمبند کرکے عدالت میں پیش کردیا

شہباز تاثیر اغوا کیس،سی ٹی ڈی نے بیان قلمبند کرکے عدالت میں پیش کردیا

لاہور(نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء کیس میں سی ٹی ڈی کی طرف سے شہبازتاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی گئی جس پرفاضل جج نے ملزم فراج کو آئندہ سماعت20جون کو طلب کرلیا ہے، یاد رہے کہ مذکورہ کیس میں2ملزموں عثمان اور عبدالرحمن پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک ملزم معظم مفرور ہے۔ عدالت میں ملزمان نے درخواست دی تھی کہ شہباز تاثیر نے رہائی کے بعد بیان دیا تھا کہ اس کو طالبان نے اغوا ء کیا اور وہ ان کی قید سے رہا ہو کر آیا ہے ہمارے اوپر اغوا کا الزام غلط ہے ،ہمیں اس کیس سے بری کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر سی ٹی ڈی کو حکم دیا تھا کہ شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے عدالت میں پیش کیا جائے کہ وہ ملزمان کے بارے میں کیا کہتا ہے لیکن متعدد تاریخوں پر سی ٹی ڈی بیان قلمبند کرکے عدالت میں جمع کروانے سے قاصر رہی ،گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے عدالت میں شہباز تاثیر کا بیان پیش کردیا ہے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم فراج کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...