کینٹ کچہری قاتلانہ حملے میں زخمی طالبہ کیس کی سماعت ملتوی

کینٹ کچہری قاتلانہ حملے میں زخمی طالبہ کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری قاتلانہ حملے میں خنجر کے 21وار سے زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ کیس میں4گواہان کی بیان قلمبند کرلئے گئے ہیں ۔ فاضل جج نے خدیجہ اور اس کی بہن فوزیہ کو بیان کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت آج 14جون تک ملتوی کر دی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم شاہ حسین اور زخمی طالبہ خدیجہ اپنے اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ سیکشن 34ختم ہونے کے بعد اس جرم میں صرف شاہ حسین ملزم رہ جائیں گے ۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد زخمی طالبہ خدیجہ اور اس کی چھوٹی بہن فوزیہ کو بیان کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج 14جون تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...