فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزم 6 سال بعد بری

فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزم 6 سال بعد بری

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ساجد علی کو 6 سال کے بعد مقدمہ سے بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو ڈیفنس بی پولیس نے ملزم ساجد علی کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمہ میں ملوث کیا ہے۔ ملزم ساجد علی ڈیفنس میں واقع نجی میگزین کے دفتر میں کام کرتا تھا مالکان نے ساجد پر پیسوں کو خرد برد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ میں جان بوجھ کر ملوث کیا ۔

ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...