ہمارے معاشرے میں خون کا عطیہ کسی عبادت سے کم نہیں، رائے اعجاز احمد

ہمارے معاشرے میں خون کا عطیہ کسی عبادت سے کم نہیں، رائے اعجاز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خون کا عطیہ کسی عبادت سے کم نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزانہ سینکڑوں لوگوں کو خون کی ضرورت پیش آتی ہے۔ سی ٹی او نے لائف فاؤنڈیشن اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے ورلڈ بلڈ ڈے کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کی اور خون کا عطیہ بھی دیا۔ تقریب میں اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع، لائف سٹائل کے سی ای او میاں اختر، ڈاکٹر جاوید اعوان، گلوکار عارف لوہار، امانت عباس مختلف طبقہ فکر اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں افطاری اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -