یوم حضرت علی کے روٹ پر سرچ آپریشن کے دوران مشکوک شخص گرفتار
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) تھانہ لوہار ی گیٹ پولیس نے یوم حضرت علی کے روٹ پر سرچ آپریشن کے دوران مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار مشکوک شخص کا نا م شناور شاہین بٹ بتایا گیا ہے ،اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور گیارہ گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ پو لیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے تھا نہ لوہار ی گیٹ میں منتقل کردیا ہے ۔