پنجاب :24گھنٹوں میں 634ٹریفک حادثات ،5افراد جاں بحق،596شدید زخمی ہو گئے
لاہور(کرا ئم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پر634روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں596افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں165افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 278ڈرائیور،25کم عمر ڈرائیور، 380 مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 142 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 153 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں 78 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرنوالہ 46حادثات میں 48 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپرر ہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل766متاثرین میں 617 مرد اور149خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں506موٹر سائیکلز، 107 آٹو رکشے،68موٹر کاریں،44مسافربسیں،20ٹرک اور 79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔