جعلی دستاویزات پرقرض حاصل کرنیوالا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

جعلی دستاویزات پرقرض حاصل کرنیوالا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی دستاویزات پربینک سے قرض حاصل کرنیوالے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ایف آئی اے نے ملزم ندیم عباس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2007ء میں جعلی کاغذات بنک میں جمع کروا کر 90لاکھ روپے قرضہ لیا تھا۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد جعلی دستاویزات پر بینک سے قرض حاصل کرنے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...