ناقص فرنیچر تبدیل نہ کرنے پر غوث پاک فرنیچر کا مالک طلب

ناقص فرنیچر تبدیل نہ کرنے پر غوث پاک فرنیچر کا مالک طلب

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں واپڈا ٹاؤن کے انتظاراحمد نے غوث فرنیچر ہاؤس کے مالک کے خلاف 6لاکھ 49 ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ فرنیچر کی لکڑی ٹھیک ہونے کی یقین دہانی پر فرنیچر تیار کرنے کا آڈر دے دیا باقاعدہ ایڈوانس رقم دی گئی جب فرنیچر آیا صوفے کی ڈوری جگہ جگہ سے ڈھیلی تھی جبکہ کپڑا بھی ٹھیک طرح نہیں لگایا گیا تھا۔ خراب فرنیچر لینے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔

عدالت نے دعوے کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...