بینک کے نادہندہ شہری کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

بینک کے نادہندہ شہری کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے فیصل بینک کے نادہندہ شہری کی سولہ مرلے جائیداد تئیس جون کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بینکنگ عدالت نمبر 2 کے جج نے فیصل بینک کی درخواست پر سماعت کی۔بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملتان روڈ کے رہائشی چودھری خالد بشیر سمن آباد میں واقع 16مرلے جائیداد رہن رکھوا کر بنک سے قرض حاصل کیا مگر قرض کی رقم بر وقت ادا نہیں کی جس پر بینک نے شہری کو ریکوری کے نوٹسز بھی بھجوائے مگر اس کے باوجود بینک کے قرض کی رقم ادا نہیں کی گئی ۔

ڈیفالٹر شہری کے خلاف 2016ء سے 47لاکھ 81ہزار کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...