پرواز کے دوران انجن میں سوراخ، چینی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پرواز کے دوران انجن میں سوراخ، چینی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آن لائن)چین ایسٹرن ایئر لائنز کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے اس وقت بچ گیا جب تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کے انجن میں سوراخ ہوگیا تاہم اسے واپس سڈنی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی چین ایسٹرن ایئر لائنز کمپنی کی پرواز ایم یو 736 آسٹریلوی شہر سڈنی سے شنگھائی کی جانب جا رہی تھی۔ سفر کو ایک گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ اچانک پائلٹ کو انجن میں خرابی کا خطرہ محسوس ہوا۔ جب اسے کنفرم ہو گیا کہ انجن میں خرابی ہے تو اس نے طیارہ واپس موڑا اور اسے سڈنی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا۔ طیارے کے مسافروں کو پریشانی کے عالم میں رات سڈنی ایئرپورٹ پر ہی گزارنا پڑی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد سے ہی جہاز کے اندر شدید شور شروع ہو گیا تھا جبکہ انھیں کسی چیز کے جلنے کی بو محسوس ہو رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر طیارے کے انجن میں ہونے والے بڑے سوراخ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -