امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35گراؤنڈ کر دیئے،ایئر فورس

امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35گراؤنڈ کر دیئے،ایئر فورس

واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 گراؤنڈ کر دیئے۔ امریکا کے خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایئر فورس کے ترجمان نے بتایا کہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ترین لڑاکا جیٹ طیاروں ایف 35 کو آئندہ حکم تک کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ایری زونا کے ایئر بیس سے ان طیاروں کی تربیتی پروازیں طے تھیں، لیکن خرا بی سامنے آنے کے بعد پروازوں کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تعطل کا مقصد ایئر فورس کے ماہرین اور ڈاکٹر، آکسیجن کی فراہمی کے مسئلے کو حل کر نا ہے جس کا پائلٹوں کو سامنا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک 220 سے زیادہ ایف 35 طیارے دنیا بھر میں فراہم کیے جا چکے ہیں جو مجموعی طور پر 95000 گھنٹوں سے زیادہ پروازیں کرچکے ہیں تاہم یہ طیارے ابھی تک کسی جنگی میدان میں استعمال نہیں کئے گئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...