مشرق وسطی میں علاقائی عدم استحکام کا امریکا ذمہ دار ہے، خامنہ ای

مشرق وسطی میں علاقائی عدم استحکام کا امریکا ذمہ دار ہے، خامنہ ای

تہران (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مشرق وسطی کے ممالک میں علاقائی عدم استحکام کے لیے امریکاکو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ محض جھوٹ ہے۔ خامنہ ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر امریکا کے خلاف سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ داعش کو ہدف بنا کر مشرق وسطی ایشیائی ممالک پر کی گئی امریکی کارروائی محض دکھاوا ہے۔امریکا کا داعش کے خلاف لڑنے کا دعوی صرف جھوٹ پر مبنی ہے اور کچھ نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...