جنوبی کوریا ،پارسل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے یونیورسٹی کاپروفیسر زخمی ہو گیا

جنوبی کوریا ،پارسل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے یونیورسٹی کاپروفیسر زخمی ہو ...

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا میں پارسل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں یونیورسٹی کاپروفیسر زخمی ہو گیا۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح مغربی سیؤل کی یونسی یوینورسٹی میں پیش آیا۔ پروفیسر کم نے پولیس کو بتایا کہ اپنے آفس کے باہر لٹکتے ہوئے پارسل کو کھولا تو وہ پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں پروفیسر کی گردن، ہاتھوں اور چھاتی پر جلنے سے معمولی زخم آئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...