شہد کا استعمال دل کے دورے سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

شہد کا استعمال دل کے دورے سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

واشنگٹن(اے پی پی) شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ٹریہ یلوس، دل کی شریانوں میں پلاک کی افزائش روک کر دل کے دورے سے بچاتی ہے۔ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریہ یلوز ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرنے میں مدد دیتا ہے ۔امریکی طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں موجود قدرتی مٹھاس دل کی شریانوں میں جمانے والے مواد کو عمل کرنے سے روک کر دل کے دورے سے بچاتی ہے۔سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے ’پلاک‘ کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاؤ کو روک کر امراضِ قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ’ٹریہیلوز‘ سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شریانوں میں چکنائی کے شکار چوہوں کو ٹریہیلوز کے ٹیکے لگائے اور بعض کو منہ کے ذریعے بھی یہ مٹھاس دی گئی۔ جن چوہوں کو ٹریہیلوز دی گئی ان کی شریانوں میں چکنائی والی تہہ کی موٹائی 0.35 ملی میٹر سے کم ہوکر 0.25 ملی میٹر رہ گئی۔ یعنی تقریباً 30 فیصد پلاک گھل کر ختم ہوگیا۔ البتہ جن چوہوں کو کھانے کے ذریعے ٹریہیلوز مٹھاس دی گئی ان میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا یعنی انجکشن ہی سے افاقہ دیکھنے میں آیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...