کینیا میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 15افراد لاپتہ ہو گئے

کینیا میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 15افراد لاپتہ ہو گئے

نیروبی (اے پی پی) کینیا میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 15افراد لاپتہ ہو گئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق کینیا کے دارلحکومت نیروبی کے مشرقی مغافات میں واقع ایک سات منزلہ رہائشی کمپلکس کی عمارت پیر اور منگل کیدرماینی شب منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 15افراد لاپتہ ہو گئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،ریڈ کراس کے مطابق عمارت کی مخدوش حالت کی وجہ سے اسے زیادہ تر رہائشیوں سے گرنے سے قبل خالی کرا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔گزشتہ سال بھی شدید بارشوں کے دوران ایک عمارت گرنے سے 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...