پاناما نے چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کر لئے،تائیوان ناراض ہو گیا

پاناما نے چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کر لئے،تائیوان ناراض ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاناما سٹی (اے پی پی) پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلق ختم کرتے ہوئے چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاناما کے صدر جوآن کارلوس ویلیرا نے قومی ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاناما چین کے ساتھ اپنے مکمل سفارتی اور کمرشل تعلقات قائم کر رہا ہے،انھوں نے چین کو اپنا انتہائی قریبی ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ ہمارے ملک اور عوام کے لئے درست راستہ ثابت ہو گا،انھوں نے کہا کہ ہم ایک چین پالیسی کو تسلیم کرتے ہیں۔درین اثناء منگل کو بیجنگ میں پاناما کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے قیام کے حوالے سے ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چین اور پاناما کے مکمل سفارتی تعلقات کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
جس سے تاریخ کے ایک نئے خوابصورت باب کا آغاز ہو گا۔پاناما کے فیصلے پر تائیوان نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما ’’ڈپلومیٹک منی گیم‘‘ کھیل رہا ہے،انھیں پاناما کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں اور وہ اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ چین پاناما کو تائیوان اور ہماری عوام کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔تائیوان کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لی نے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری اور قومی مفاد کو پیش نطر رکھتے ہوئے تائیوان پاناما سے اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنے سفارتکاروں اور عملے کو واپس بلا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -