یمن: فوجی کیمپ پر حملے میں 2فوجیوں سمیت 12افراد ہلاک

یمن: فوجی کیمپ پر حملے میں 2فوجیوں سمیت 12افراد ہلاک

صنعاء (اے پی پی) یمن میں فوجی کیمپ پر حملے میں 2 فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک ہو گئے۔ یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعاء میں ملٹری عہدیدار اور مقامی باشندے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ واقعہ یمن میں تیل پیداکرنے والے بڑے شہر بدہا میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فوجی کیمپ کے باہر دو کار بم دھماکوں کے بعد فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فوجیوں نے حملہ آوروں کا بھر پور انداز میں مقابلہ کیا اور کیمپ کو حفاظت میں لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قریبی کھیتوں کی طرف بھاگنے والے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...