وزیراعظم کا پارٹی کارکنوں کو کل جوڈیشل اکیڈمی نہ آنے کا حکم

وزیراعظم کا پارٹی کارکنوں کو کل جوڈیشل اکیڈمی نہ آنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا،وزیر اعظم نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ترجمان مسلم لیگ( ن) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو معلوم ہوا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آنا چاہتے ہیں تاہم وزیر اعظم نے انہیں 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیاہے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ( ن) کے کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ ان کے جذبات کی قدر کرتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کارکن انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...