پاناما کیس سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا

پاناما کیس سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا
 پاناما کیس سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، ہم اگر کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا۔جے آئی ٹی متنازع نہیں ہے وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، جے آئی ٹی کی جانب سے درخواست معنی خیزہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں ہیراپھیری ہورہی ہے تو یہ صورتحال کسی طور بھی درست نہیں، ملک میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے۔

مزید :

صفحہ اول -