برائے فروخت

برائے فروخت
 برائے فروخت

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی ناقص کارکردگی سے جہاں ساری قوم انہیں صلواتیں سنا رہی ہے ، وہیں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی نت نئے تبصرے سننے کو مل رہے ہیں۔ایسے میں ایک پاکستانی سب سے آگ نکلتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار انتہائی دلچسپ انداز میں کردیا ہے، ایک شہری نے تو انہیں پاکستانی نے آن لائن مارکیٹنگ ویب سائٹ ای بے پر فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کو آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ای بے پرفروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔وہاب کی بولی لگانے والے شخص کا کہنا تھا کہ ’’ میں نے2008ء4 میں انہیں حاصل کیا تھا اور میرا انداز ہ تھا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرے گا، 2015کے ورلڈ کپ میں میرا خیال تھا کہ وہاب ریاض کا انتخاب ایک درست فیصلہ تھا ، یہ با?لر شین واٹسن کو چکما تو دے سکتا ہے مگر انہیں آؤٹ نہیں کرسکتا‘‘ جو کوئی اسے خریدنا چاہے تو اس کو اتنا بتا دوں کہ یہ باؤلنگ تو کرسکتا ہے مگر کچھ گیندیں درست نہیں کراسکتا، اس کا گاہگ وہاب ریاض کو بطور پیپر ویٹ یا گلدان استعمال کرسکتا ہے۔وہاب ریاض کو بولی کے لئے پیش کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نیا اپ گریڈ ورڑن جنید خان کی صورت میں حاصل کر لیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ اس ورڑن کو میں فروخت کر رہا ہوں، وہاب ریاض کے ساتھ ایک جیکٹ فری دی جائے گی۔وہاب ریاض استعمال شدہ ہے اور اس کی قیمت460امریکی ڈالر ہے جبکہ 37.72ڈالر شپنگ چارجز کی صورت میں بھی وصول کئے جائیں گے، وہاب کی فروخت جہاں ہے جیسے ہے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...