پاناما لیکس سے نواز شریف بچ نہیں سکتے ، اپنے انجام کو جلد پہنچنے والے ہیں : عمران خان

پاناما لیکس سے نواز شریف بچ نہیں سکتے ، اپنے انجام کو جلد پہنچنے والے ہیں : ...

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بنی گالہ میں ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرینگے ،وہاں مظالم و بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے،یہاں تک کہ خواتین اور بچوں پر بیلٹ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکے گا، بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔عمران خان نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کررہے ہیں،ضرورت پڑی میں خود بھی ہر فورم پر اس سلسلے میں دستک دونگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بھی اسوقت کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کو رکوایا جائے۔عمران خان نے کہا پانامہ لیکس سے نواز شریف اب بچ نہیں سکیں گے کیونکہ وہ کسی بھی بات کا جواب نہیں دے سکے اور اسکی کرپشن نہ صرف عوام بلکہ متعلقہ اداروں کے سامنے بھی عیاں ہو چکی ہے اور اسکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور اب وہ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو اپنے امریکہ اورچھ یورپی ممالک کے دورے اور برطانیہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپنی کوششوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ، عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا ہمار ی خواہش ہے خیبر پختونخواہ، پنجاب، سمیت پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو تاکہ ملک سے کرپشن، تعصب ، اقرباء پروری اور میرٹ سے ہٹ کر ہونیوالی سیاست کا خاتمہ، ادارے مستحکم اورعوام کی خدمت کر سکیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...