بھارت کشمیر میں قتل و غارت بند کرے ، اقتدار ملا تو کشمیریوں کو انکا حق دیں گے : سونیا گاندھی
نئی دہلی ( آن لائن) نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا ہے بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی پر کوئی پابندی یا قیدنہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے جبراً اُن کا حق چھیننا غیر قانونی عمل ہے ، بھارت کے ایوانوں میں بعض مخصوص گرو پ کا قبضہ ہے جو بھا ر ت کو جو ڑنے نہیں بلکہ توڑنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔نیشنل کانگریس آئندہ اقتدار میں آکر کشمیریوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کو حق خو د ار ا د یت دیں گے ، وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں جس سے بھارتی عوام ناراض ہے حکومتی پالیسیوں کے با عث ہم خیال گروپ مودی کا ساتھ دے رہے ہیں اِس وقت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر ایک اہم ایشو ہے اگر اِس کو حل کرنے میں تاخیر کی تو جنو بی ایشیاء میں خطرناک جنگ چھڑ سکتی ہے جو دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ، بھار ت مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر شہروں میں مسلما نو ں پر ہونیوالے قتل و غارت کا سلسلہ بند کرکے اقوامِ متحدہ کی قرارددادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کریں پاکستان پڑوسی ملک ہے اور وہ اپنا حق بخوبی نبھا رہا ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے اندر انسانی حقوق پر کام کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہے جنہوں نے غیر جانبدارانہ طریقے سے اقوامِ متحدہ کو بھارت کی جانب متوجہ کیا جِس کے بعد اقوامِ متحدہ نے بھارت پر اندرونِ خانہ دباؤ ڈالناشروع کردیا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اِسوقت پوری دنیا میں دیگر ممالک میں دہشتگردی اور اندرونِ خانہ جنگی کا سامنا ہے جبکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جِس میں تمام اقلیتی مذاہب مقیم ہیں مگر اُن کو خود مختاری سے روکا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو قتل اور بے گھر کیا گیا جبکہ اربوں کانقصان ہو چکا ہے جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ،اس کے باوجود گزشتہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں تیزی کے باعث بھارت نے اپنی قوت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے صرف کردی ہے جِس کی وجہ سے بھارتی حکومت کو مالی بحران سا مناکرنا پڑرہا ہے ، وزیر اعظم نریند ر مودی مسئلہ کشمیر ، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کردیں تو دنیا میں ایک اچھا ریسپانس جائیگا اور مسلمانوں کا مسیج بھی بھارت کے حق میں ہوگا ، ایوانوں کے اندر بیٹھے مخصوص پردھان منتریو ں نے اپناگروپ قائم کررکھا ہے جو عوام کے حق میں نہیں بلکہ اُن کے خلاف جارہا ہے اگر بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ختم نہ کی تو اِس کے نتائج بہت برے ہونگے جِس کا اثر جنوبی ایشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، سونیا گاندھی نے کہا اگر آئندہ انتخابات میں نیشنل کانگریس کو موقع ملا تو وہ مسئلہ کشمیر کے حل کو فوری طور پر موثر بنا کر کشمیریوں کا دیرانہ مسئلہ حل کرے گی۔