پیفکے پارٹنرز کا مفادات کیلئے تمام نمائندہ تنظیموں کے ساتھ اتحاد

پیفکے پارٹنرز کا مفادات کیلئے تمام نمائندہ تنظیموں کے ساتھ اتحاد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے پنجاب بھر کی نمائندہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئیں۔ نمائندہ تنظیموں میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن فاؤنڈیشن آف رجسٹرڈ سکولز، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران گذشتہ ایک روز ایک افطار ڈنر میں اکٹھے ہوئے۔ اجلاس میں خضر حیات گوندل، فرید خان بنگش، میاں شبیر ہاشمی، مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد اکرم، شیخ محمد ارشد، چودھری محمد ارشد، اجمل اشفاق، جاوید میو، چودھری ارشد محمود، ڈاکٹر ندیم آصف چودھری، میاں شفقت محمود، ناصر صدیقی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں Pef پارٹنرز نے ناجائز جرمانوں پر تشویش کا اظہار کیا اور Pef سے پر زور مطالبہ کیا کہ ناجائز جرمانے فی الفور واپس لئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...