لاہور میں شعبہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ایل ٹی سی

لاہور میں شعبہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ایل ...

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کی وجہ سے آج لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے تعاون سے مسافروں کو محفوظ ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ چین سے آئے ہوئے کمپنی کے وفد نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے افسران سے ملاقات کی جس میں ایل ٹی سی کے مختلف منصوبہ جات خصوصاً ائیرپورٹ شٹل سروس میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

جس میں مسافروں کو بسوں کے ذریعے مخصوص اربن روٹس پر لاہور میں واقع مختلف ہوٹلز تک سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ جب کہ دوسرے منصوبے میں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیورز ٹریننگ سنٹر بنایا جائے گا جس میں بس ڈرائیورز کے لیے پبلک سروس وہیکل لائسنس کے حصول سے پہلے اس سنٹر میں ٹریننگ لینا لازمی جزو قرار دیا جائے گا۔ ان دونوں منصوبوں میں چین کی اس کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ حکومت کی طرف سے کوئی سبسڈی فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ ایل ٹی سی اس کمپنی کو مکمل طور پر فنی معاونت اور تعاون فراہم کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...