وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،فرخ مون

وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا قوم پرکوئی احسان نہیں ہے ۔ وہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔

افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حکومتی درباریوں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے،شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے والے وزرا جے آئی ٹی کومتنازع بناکرنوازشریف کوسیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں لیکن قوم جاگ گئی ہے ان کے تمام ڈرامے اس بارناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جمعرات کواجمل پہاڑی کی طرح جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے وہ (ن)لیگ کے اجمل پہاڑی بن چکے ہیں ، قطری شہزادے کے انکارکے بعد وزیراعظم کی ایمانداری کی بڑھکیں مارنے والوں نے جعلی ووٹوں کے بعد اب جعلی کاغذات بھی تیارکرنا شروع کردیئے ہیں تاکہ مغل بادشاہ کواحتساب سے بچایا جاسکے لیکن وہ اس باربچ نہیں سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...