سینٹ انتھونی ہائی سکول کے سابق طلباء کا فلاحی منصوبہ

سینٹ انتھونی ہائی سکول کے سابق طلباء کا فلاحی منصوبہ

لاہور(پ ر)ٹھیک ایک سال پہلے سینٹ انتھونی ہائی سکول کے 1988ء کے بیچ کے چند دوستوں نے سماجی بہبود کے جذبہ کے تحت ایکٹ پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کا آغاز کیا۔ابتدائی اقدام کے تحت گزشتہ سال ماہِ رمضان کے دوران ’اللہ ہو‘ چوک جوہر ٹاؤن کے مقام پر روزانہ 100سے زائد افراد کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ دوست احباب کے تعاون اور مدد سے دستر خوان کا سلسلہ بغیر کسی ناغہ کے پورا سال جاری رہا۔ ہر دن ہسپتالوں، مسافر خانوں، مزدوری کے اڈوں، راستوں، بس سٹاپوں جیسے مختلف عوامی مقامات پر 100 سے زائد افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا اور یہ کام عام تعطیلات میں بھی جاری رکھاگیا۔

گزشتہ چھ ماہ سے ایکٹ دسترخوان جناح فلائی اوور کے زیر سایہ گلبرگ والی طرف اپنے مقررہ مقام پہ روزانہ 100سے زائد افراد میں دوپہر کا کھانا تقسیم کر رہا ہے۔اپنے قیام کے ٹھیک سال بعد ایکٹ پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ آج ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور اس سال بھی یکم رمضان سے جناح فلائی اوور کے زیر سایہ روزانہ 150 سے زائد افراد کی افطاری کی میزبانی کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...