صنعتوں کو بجلی کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا،خرم الیاس
لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی سے ہی صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کول پاور پراجیکٹ سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ،ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور بھکھی کول پاور پلانٹ منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری کو دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر صنعتوں پر چھاپوں سے انہیں ہراساں نہ کریں بلکہ تاجر برادری کے ساتھ ملکر ٹیکس نیٹ کی وصولی کو آسان بنایا جائے۔
تاکہ تاجر و صنعتکار خوشدلی سے ٹیکس دے کر قومی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔اور تاجر برادری اپنا سرمایہ دیگر ممالک میں منتقل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔