میاں نوازشریف فکس میچ کھیلنے اور جیتنے کے عادی ہیں، ،ولید اقبال

میاں نوازشریف فکس میچ کھیلنے اور جیتنے کے عادی ہیں، ،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماؤں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر کاکہنا ہے کہ شریف خاندان کو بچانے کیلئے ادارے ہی ریکارڈمیں ردوبدل نہیں کررہے بلکہ خود شریف خاندان ان سے ردوبدل کروارہا ہے۔ میاں نوازشریف فکس میچ کھیلنے اور جیتنے کے عادی ہیں، سچ اور ایمانداری سے کوسوں دور رہنا ان کی صحت اور لوٹ مارکارازہے۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی پیش ہونیوالی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان کا موقف جے آئی ٹی نے سچ ثابت کردیا کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ دال ہی ساری کالی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ جن محکموں کے سربراہان شریف برادران اور ان کی کرپشن کو بچانے کیلئے پوری قوم کو ڈوبکیاں لگواتے رہے وہ قومی مجرم ہیں، قوم انکا محاسبہ کریگی ، انہوں نے ملک و قوم کی بجائے اپنی سیٹ اور عہدے کو ترجیح اورشریف برادران کومکھن سے بال کی طرح نکالتے رہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ اس حکومت کو معطل کردے کیونکہ حکومت کی بدنیتی سامنے آگئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...