مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے قیادت کے اعزاز میں افطارڈنر

مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے قیادت کے اعزاز میں افطارڈنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی نے قیادت کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صدر روحیل ڈار،سینئر وائس چیئرمین میاں محمد فیاض ،جنرل سیکرٹری رانا سعید ،صدر یوتھ ونگ ملک خرم،صدر نیو جرسی سٹیٹ ناصر بٹ اور صدر نیو یارک اسٹیٹس احمد جان سمیت سینئر قیادت نے شرکت کی۔ سید انور واسطی نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اسی بابرکت مہینے میں معرض وجود میں آیا تھا لہٰذا ہمیں اس مبارک مہینے میں وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں قطر کے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں آنے والی کشیدگی پوری امت مسلمہ کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ان ممالک کے درمیان مصالحت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں ، امت مسلمہ خصوصاً اور پوری عالمی برادری نواز شریف کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک خصوصاً خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات رکھتا ہے اور ان ممالک میں پاکستان کی حیثیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ روحیل ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے ان حالات میں قطر اور سعودی حکومتوں کے درمیان ثالثی کیلئے ایک مدبرانہ فیصلہ کیا ہے۔افطار ڈنر کے موقع پر واسطی فیملی کی جانب سے شرکاء4 کو رمضان کریم نصیب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ ا? تعالیٰ رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے میں سب پر اپنا خصوصی فضل فرمائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...