اداروں کا ریاست کی بجائے فرد واحد سے وفاداری انتہائی زوال کی نشانی ہے،ڈاکٹر مصباح

اداروں کا ریاست کی بجائے فرد واحد سے وفاداری انتہائی زوال کی نشانی ہے،ڈاکٹر ...

لاہور ( پ ر)پاکستان فریڈم موومنٹ کی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر مصباح ظفرنے اپنے بیان میں جے آئی ٹی کی سپر یم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتی ادارے ریکارڈ اور دستاویز ات میں ردوبدل اورجے آئی ٹی سے تعاون نہیں کر رہے جیسے حقائق کو ملک وملت کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے ۔ یہ ادارہ جا تی بددیانتی ریاست کے بنیادی ڈھانچے کے کھوکھلاپن کا ثبوت ہے ۔ سپر یم کو رٹ کو ان واقعات پر فوری کا رروائی کر نی چائیے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئے۔ اداروں کا ریاست کی بجائے فرد واحد سے وفاداری انتہائی زوال کی نشانی ہے اور عدلیہ اس کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کر ئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...