حکومت جے آئی ٹی کو دھمکا کر مرضی کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے،تبسم انوار وھرہ

حکومت جے آئی ٹی کو دھمکا کر مرضی کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے،تبسم انوار وھرہ

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے،(ن) لیگ افرا تفری پھیلا کر سیاسی شہید بننا چاہتی ہے،(ن) لیگ خود کو بچا نے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے،شاہانہ مزاج رکھنے والے حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہضم نہیں ہورہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کا دامن صاف ہو تا تو جے آئی ٹی کو دھمکیاں نہ دیتے۔ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکا کر اپنی مرضی کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پوری قوم جے آئی ٹی کی پشت پر کھڑی ہے۔ پوری قوم جے آئی ٹی کی پشت پر کھڑی ہے۔ پاناما کا معاملہ نے حکمران خاندان کی اخلاقی ساکھ ختم کردی ہے۔ حکمرانوں میں شرم اور غیرت ہو تی تو اب تک مستعفی ہو چکے ہو تے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...