قطر میں تعینات امریکی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

قطر میں تعینات امریکی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ( ما نیٹر نگ ڈیسک) قطر میں تعینات امریکی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے، خاتون سفیر نے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تفصیلات کے مطابق قطرمیں امریکی خاتون سفیرڈیناشیل اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ توئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا تھا اس ماہ قطر میں تعیناتی کے میرے3سال پورے ہوچکے ہیں ، اس دوران اپنے ملک کی خدمت کرنے پر مجھے فخر حاصل ہے اور میں اپنے ساری زندگی اہل قطر کی جانب سے دیئے جانے والے پیار کو نہیں بھولوں گی، اس حوالے سے میں بہت جلد اپنے ٹوئٹر اکا ؤنٹ پر اس حوالے سے مزید اعلان کروں گی.واضح رہے کہ گلف تنازعے کے بعد خاتون سفیر نے قطر کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے تجزئیے کے مطابق خاتون سفیرسے مبینہ طور پر ٹرمپ پالیسیوں سے اختلاف کی بنیاد پر استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -