روزانہ دومرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے موت کا دْگنا خطرہ

روزانہ دومرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے موت کا دْگنا خطرہ
روزانہ دومرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے موت کا دْگنا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ دن میں دو مرتبہ تلے ہوئے آلو یعنی فرنچ فرائز کھاتے ہیں ان میں موت کا خطرہ دْگنا ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 45 سے 79 سال کے 4 ہزار سے زائد لوگوں کی کھانے کی عادت کو نوٹ کیا۔رضا کاروں سے تلے اور بغیر تلے آلوؤں کے استعمال پر سوالنامہ پْر کرایا گیا جس میں پوچھا گیا کہ وہ مہینے اور ہفتے میں کتنی مرتبہ تلے اور بغیر تلے آلووں کا استعمال کرتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے جو لوگ ہفتے میں کم سے کم بھی دو مرتبہ تلے آلوؤں کا استعمال کرتے ہیں ان کا طرز زندگی مناسب نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس تحقیق کے آخر میں مر گئے ان کی موت کی وجہ صرف تلے آلو نہیں تھے بلکہ وہ اپنے کھانے میں ایسی اشیاء کا استعمال کرتے تھے جو فائدے مند نہیں تھیں۔یہ تحقیق اب تک ثابت نہیں ہوئی کہ فرنچ فرائز لوگوں کی موت کی وجہ ہے بہرحال تحقیق میں اس عمل کے دوران ان لوگوں کی موت ہوئی جو فرنچ فرائز روزانہ کھاتے تھے۔ماہرین کو بغیر تلے آلوؤں اور موت کا کوئی تعلق نہیں ملا لیکن تلے آلوموت کی وجہ بن سکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک ماہر کا کہنا ہیکہ تلے آلو کیلریز، سوڈیم اور فیٹس کا سبب ہیں اور یہ ہمارے جسم کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچاتے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ فرنچ فرائز کا استعمال بالکل نہ چھوڑیں بلکہ اس کو مہینے میں بس ایک مرتبہ کھائیں۔لیکن تلے ہوئے آلوؤں سے بہتر گھر کے بنے روسٹڈ آلو ہیں۔ ان کو ٹکڑوں میں کاٹ کر نمک لگا کر زیتون کے تیل میں گولڈن براون ہونے تک پکالیں۔