او آئی سی ممالک کے سفیروں کا اجلاس ، سیکرٹری خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

او آئی سی ممالک کے سفیروں کا اجلاس ، سیکرٹری خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم ...

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے ملکوں کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے آگاہ کیا۔ منگل کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی اسلامی تعاون تنظیم ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول ‘ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی گشتہ برس جولائی سے لے کر اب تک 200 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں پیلٹ گن کے استعمال سے ایک سو پچاس سے زائد کشمیری مکمل طور پر بینائی کھوچکے ہیں مظلوم لوگ مدد کیلئے انے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہگیں اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانے کے واقعات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔

مزید : صفحہ اول


loading...