ماسکو میں جدیدڈرونز کی نمائش، ہزاروں افراد کی شرکت

ماسکو میں جدیدڈرونز کی نمائش، ہزاروں افراد کی شرکت
 ماسکو میں جدیدڈرونز کی نمائش، ہزاروں افراد کی شرکت

  


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)رو س کے دارالحکومت ماسکو میں جدید اور باصلاحیت ڈرونز کی دلچسپ نمائش کا انعقادکیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ایونٹ میں ریموٹ کنٹرول جہاز کی شاندار کرتب بازی اور جدید ڈرونز کے ذریعے منعقد کی گئی ریس نے شائقین کی توجہ سمیٹ لی۔ایرونیٹ کی جانب سے منعقد کی گئی اس دلچسپ نمائش میں جہاں کئی جدید ڈرونز لوگوں کی توجہ کامرکز بنے رہے وہیں ریموٹ کنٹرول جہاز کی شاندار کرتب بازی نے بھی دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ریموٹ کے ذریعے اڑائے گئے اس جہاز نے اڑان بھرتے ہی کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور فضا میں پرواز بھرتے ہوئے آتش بازی کا ایسا دلکش نظارہ بکھیرا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔اس موقع پر ڈرون ریس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ماہر پائلٹس نے ورچوئل رئیلٹی گوگلز پہن کر ان مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور ڈرون کے راستے میں آنیوالی تمام رکاوٹوں کو مہارت سے عبور کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...