مائیکرو سافٹ کا طاقتور ترین گیمنگ کنسول متعارف
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے اپنا سب سے طاقتور گیمنگ کنسول ایکس باکس ون ایکس متعارف کرا دیا ہے۔گزشتہ ایک ایونٹ کے دوران اس نئے گیمنگ کنسول کو متعارف کرایا گیا جسے کمپنی نے پلے اسٹیشن پرو فور سے بھی زیادہ طاقتور قرار دیا ہے۔یہ اتنا طاقتور ہے کہ کہ کچھ گیمز کو فور کے/ 60 فریمز فی سیکنڈ پر چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر تو آپ بھی ایکس باکس کنسول کو پسند کرتے ہیں تو اس کا یہ نیا اضافہ رواں سال نومبر میں 499 ڈالرز کے عوض دستیاب ہوگا۔دیکھنے میں یہ نیا ایکس باکس ون ایکس اوریجنل ایکس باکس ون جیسا ہے مگر اس کا اوپری حصہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ اب تک سب سے چھوٹا کنسول ہے۔اس کے دیگر فیچرز میں 8 کور اے ایم ڈی سی پی یو کلاکڈ ایٹ 2.3 گیگا ہرٹز، سکس ٹیرا فلاپ جی پی یو 1.17 گیگا ہرٹز، 12 جی بی جی ڈی ڈی آر فائیو ویڈیو ریم، فور کے/ ایچ ڈی آر گیمز چلانے کی صلاحیت، فور کے بلیو رے ڈرائیو وغیرہ نمایاں ہیں۔
اس کنسول کے ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے کئی گیمز کے اپ ڈیٹ ورڑن بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔