طلبہ کو نصابی کتب کیساتھ سکول بیگز بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

طلبہ کو نصابی کتب کیساتھ سکول بیگز بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ ساتھ مختلف تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس اقدام کا مقصد طالبعلموں کو حصول علم کی جانب بھر پور طور پر راغب رکھنا ہے۔ اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا و طالبات کو نصابی کتب کیساتھ سکول بیگز بھی فراہم کئے جائیں۔اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں5اضلاع میں کچی، پہلی، دوسری اور تیسری کلاس کے طالبعلموں میں سکول بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان اور راجن پو ر سے کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اہم محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیررانا مشہود نے کہا اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپیشل سیکرٹری سکولز ، پروگرام ڈائریکٹر پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔یہ کمیٹی اس پروگرام کو حتمی شکل دے گی تا کہ طالبعلم سکول بیگ کی سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔سکول ایجوکیشن کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

رانا مشہود

مزید : صفحہ آخر


loading...