نیب نے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کر دیا: شہزاد سلیم

نیب نے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کر دیا: شہزاد سلیم

لاہور( خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ نیب کرپٹ عناصر کے خلاف بلا خوف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس میں کرپٹ عناصر کے ساتھ اداروں کے ڈیفالٹرز کے خلاف بھی کارروائی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب آفس لاہور میں ہونے والی سادہ تقریب میں نادہندگان سے وصول کی گئی 1کروڑ22لاکھ روپے کی رقم کا چیک گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی حکام کے حوالے کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس داتا سٹیل فرنیس سے پلی بارگین) (PBکے ذریعے گیپکوکے48 لاکھ روپے ایم ایس سٹیل ملز سے رضاکارانہ سکیم کے تحت وصول کرتے ہوئے52 لاکھ 61 ہزار روپے ایم ایس عثمان سٹیل فرنیس ؂؂ سے رضاکارانہ سکیم کے ذریعے 22 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔ ان رقوم کے چیک ڈی جی نیب لاہور نے گیپکو حکام کے حوالے کئے۔گیپکوکیجانب سے نیب لاہور کو 2016میں بلوں کی عدم ادائیگی کی مد میں متعدد گھریلو، صنعتی اور زرعی نادہندگان کی لسٹ فراہم کی گئی جو متعلقہ ادارے کے کروڑوں کے ڈیفالٹرز ہیں جبکہ ایسے بااثر اور خود ساختہ نادہندگان سے رقوم کی وصولی اور متعلقہ ادارے کو واپسی نیب لاہور کیلئے چیلنج سے کم نہ تھا لیکن ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور نہ صرف کرپٹ عناصر کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ ایسے نادہندگان سے خطیر رقوم کی وصولی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ نیب کی اختیار کردہ پالیسی کے مطابق متاثرہ اداروں اور افراد کو یہ رقوم چیک کی صورت میں گاہے بگاہے لوٹائی بھی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے کرپٹ عناصر سے رقوم کی وصولی کے تناظر میں کسی بھی اثر و رسوخ اور سفارش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پر عملدرآمد کی نگرانی وہ خود سرانجام دیتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...