وزارت مذہبی امور پرانے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے کا طریقہ کار بنانے میں ناکام

وزارت مذہبی امور پرانے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے کا طریقہ کار بنانے میں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)توہین عدالت کا خوف یا من پسند ٹوراپریٹرز کو نوازنے کی سازش ،وزارت مذہبی امور پرانے ٹور اپریٹرز کو کوٹہ دینے کے لیے کرائی ٹیریا بنانے میں ناکام،جوں جوں دن گزر رہے ہیں خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے اور پرائیویٹ سکیم کا حج آپریشن خطرے میں پڑ رہا ہے ،وزارت مذہبی امور میں موجود مختلف لابیاں اپنی اپنی سطح پر فارمولے متعارف کرا رہی ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور کا نام لے کر مارکیٹ سے کروڑوں روپے کوٹہ دلانے کے لیے اکٹھا کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے ہر بندہ کوٹہ کی امید سے اسلام آباد میں ڈیرے لگائے ہوئے بیٹھا ہے وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے سپریم کورٹ ہمیں اندر کر دے اور پرانے ٹور اپریٹرز کو اس لیے چھیڑنا نہیں چاہتے کہ حج اپریشن متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ بیشتر ٹور اپریٹرز نے بکنگ کر رکھی ہے جس سے نیا مالی سکینڈل سامنے آ سکتا ہے کب حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ طے ہونا ہے کب آفر لیٹر جاری ہوتے ہیں پرانے اور نئے ٹور آپریٹرز سولی پر لٹکے ہوئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...