اسلام آباد سعودی قونصلیٹ کے سٹیکر ختم ، عمرہ ایجنٹ دیوالیہ ہو نے لگے

اسلام آباد سعودی قونصلیٹ کے سٹیکر ختم ، عمرہ ایجنٹ دیوالیہ ہو نے لگے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ بحران مزیدشدت اختیار کر گیا ،ہزاروں عمرہ زائرین ہاتھوں میں ٹکٹ لیے ویزہ لگے پاسپورٹ کا انتظار کرتے رہے ،ٹکٹ اور ہوٹلز بکنگ ضائع کروا بیٹھے ،کراچی قونصلیٹ کے ویزہ سٹیکر آئے ،اسلام آباد قونصلیٹ کے سٹیکر ختم ہو گئے عمرہ ایجنٹ دیوالیہ ہو نے لگے سعودی وزیراور وزارت مذہبی امور خاموش تماشائی بن گئے ،اسلام آباد سعودی قونصلیٹ میں 40ہزار سے زائد پاسپورٹ جمع ہیں حکومت نے مداخلت نہ کی تو ہزاروں افراد حرمین شریفین میں اعتکاف سے محروم رہ جائیں گے اور کروڑوں روپے کے ائیر لائنز کے ٹکٹ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے عمرہ ایجنٹوں نے ڈراپ بکس مالکان کو بحران کا ذمہ دار قرار دے دیاسعودی سفیر سے ایکشن لینے کا مطالبہ،معلوم ہوا ہے کہ کراچی قونصلیٹ میں بڑے بحران کے بعد اب کام معمول کے مطابق ہو رہا ہے ،اسلام آباد سعودی قونصلیٹ کچھ بتانے کے لیے تیار نہیں ہے اور پاسپورٹ بھی نہیں نکل رہے جس سے پنجاب بھر میں با لعموم اور کے پی کے اسلام آباد با لخصوص اضطراب بڑھ رہا ہے کروڑوں کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...