تصویر لیک میں بھانجے کے ملوث ہونے کی خبر درست نہیں، سعد رفیق

تصویر لیک میں بھانجے کے ملوث ہونے کی خبر درست نہیں، سعد رفیق

اسلام آباد(اے این این ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تصویر لیک میں میرے بھانجے کے ملوث ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ میرا تو کوئی سگا بھانجا ہی نہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سعدرفیق نے کہا کہ حماد جاوید سے میرا کوئی تعلق نہیں،مجھے اس اسکینڈل میں ملوث کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری ریکارڈ نہیں جے آئی ٹی کی ساکھ ٹیمپر ہوچکی ہے،پاناما کے معاملے پر بہت ہوچکی ہے، دو بینچ اور ایک جے آئی ٹی بن چکی، عدالت معاملہ لٹکانے نہ دے ، فیصلہ کرے۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام کی رائے مسترد کرنے کے لیے کیس تیسری بار سنا جارہا ہے،پاکستانی 2018 کے الیکشن میں مہر لگا کر بدلہ لیں تاکہ انہیں عوامی رائے مسترد کرنے کا رد عمل پتہ چلے۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو ٹوئٹ ٹوئٹ کھیلنے کا شوق ہے، منی ٹریل صرف ٹوئٹ میں آئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...