لاہور ہائیکورٹ کے 27کمپیوٹر آپریٹرز ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ڈیٹا کوآرڈینٹرز اور کی پنچ آپریٹرز کی ترقی

لاہور ہائیکورٹ کے 27کمپیوٹر آپریٹرز ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ڈیٹا کوآرڈینٹرز اور ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 27کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ڈیٹا کوآرڈینٹرز اور کی پنچ آپریٹرز کو ترقی دے دی ہے ۔ہائیکورٹ کی پروموشن کمیٹی نے کمپیوٹر آپریٹرز ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ڈیٹا کوآرڈینٹرز اور کی پنچ آپریٹرز کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کی منظوری دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر آپریٹرز اعجاز احمد، اکرم آصف، محمد عمران نذیر، خلیق الزمان، محمد حسین کو گریڈ 15سے گریڈ 16میں ترقی دے دی ہے جبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز عبدالملک، عاصم جمیل، مراد علی، صدف وحید، محمد عتیق ، فرزانہ نورین، عائشہ قیوم، ذکیہ قیوم، کامران سبحان ، بدر منیر، بصیر سمیع، احمدرضوان سکندر ، محمد عظیم اور محمد جاوید کو بھی گریڈ 13سے گریڈ 14میں ترقی دیدی گئی ہے اور ڈیٹا کوآرڈینٹرز عشرت سہیل، سجاد احمد خان، طاہر بشیر بھی گریڈ 13سے گریڈ 14میں ترقی دی گئی ہے جبکہ گریڈ 15میں بطور ڈیٹا کوآرڈینیٹر کام کرنے والے نذیر احمد چوہان، شاہد عظیم، سعید اسلم کو گریڈ 16میں ترقی دے دی گئی ہے، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں بطور کی پنچ آپریٹرز فرائض انجام دینے والے محمد نعیم اور محمد عامر رضا کو بھی گریڈ 13سے گریڈ 14میں ترقی دیدی گئی ہے جبکہ ڈیٹا انٹر آپریٹر عمران مرتضی کی ترقی کا معاملہ ان کے خلاف زیر التواء ریگولر انکوائری کے فیصلے تک موخر کر دیا گیا اور ڈیٹا انٹری آپریٹر عادل سعید کی ترقی بھی مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے تک موخرکر دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...