جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکلا ء کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل کیلئے طلب

جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکلا ء کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے جج سے بدتمیزی کرنے والے وکلا ء کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس عاطر محمود پر مشتمل فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارشاہد رانا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سول جج وسیم احمد کی عدالت سے من پسند فیصلہ نہ آنے پر عاطف عقل خان اور رانا فیصل ایڈووکیٹس نے جج کوہراساں کیا،عدالتی فائلوں اور آرڈر شیٹ کو پھاڑا اور متعلقہ مقدمے کی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔انہوں نے کہاکہ بدتمیزی کرنے والے وکلاء نے عدالتی تقدس کو پامال کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ ہراساں اور تھوڑ پھوڑ کرنے والے وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ان کے لائسنس بھی منسوخ کئے جائیں جس پرعدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 23جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...