رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے کیسز کی سماعت،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل پیش ہوئے

رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے کیسز کی سماعت،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل پیش ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور یائیکورٹ میں رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے 27( اے )کا نوٹس جاری کرتے ہوئے20 جون کو اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کومعاونت کے لئے طلب کرلیاہے۔عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان نے بحریہ ٹاؤن سمیت د یگرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔کمشنر عبداللہ سمبل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے،بحریہ ٹاؤن کے وکلاء خواجہ احمد طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رنگ روڈ منصوبہ 2008ء کا ہے۔اس وقت اس منصوبہ کے لئے زمین ایکوائر کرنے کے لئے لینڈ ایکویزیشن کی دفعہ چار کے تحت نوٹس جاری کئے گئے جبکہ دسمبر 2015ء میں اس منصوبہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر زمین ایکوائر کرنے کے لئے لیڈ ایکویزیشن کی دفعہ سترہ چار کے تحت زمینیں ایکوائر کی گئیں۔۔وکلاء کا کہناہے کہ کسی حکومتی منصوبے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر زمین ایکوائر نہیں کی جاسکتی۔رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے چودھری مشتاق احمد اور رضوان مشتاق احمد ایڈوکیٹس پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سمییہ خالد کا موقف تھا کہ رنگ منصوبہ مفاد عامہ کا ہے جس کے لئے قانونی طور پر فوری طور پر زمین ایکوائر کرنے کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی دفعہ سترہ چار کے تحت نوٹس دئے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر منصوبہ مکمل ہوگیا۔حکم امتناعی کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...