نابینا شخص کو متبادل پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب

نابینا شخص کو متبادل پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نابینا شخص کو متبادل پلاٹ نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے 12 ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ٹاؤن شپ کے عبدالروف کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ قائد اعظم ٹاؤن میں 19 برس قبل پلاٹ الاٹ ہوا، ایل ڈی اے نے متبادل جگہ پر پلاٹ دینے کا وعدہ کر کے میرا پلاٹ لے لیاہے، عدالت نے 2010 میں ایل ڈی اے کو ایک ماہ کے اندر متبادل پلاٹ الاٹ کر نے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کر رہاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...