سی ایس ایس کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کیخلاف دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

سی ایس ایس کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کیخلاف دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کے خلاف دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں ، عدالت نے قرار دیا کہ وفاق کی اکائیوں کے کسی بھی آئینی تنازع سے متعلق کسی صوبے کی ہائیکورٹ نہیں بلکہ سپریم کورٹ ہی فیصلہ دے سکتی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے حسن شاہجہان سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سی ایس ایس کوٹہ سسٹم آئین کے تحت 40 سال کیلئے مختص کیا گیا، سی ایس ایس کوٹہ سسٹم 2013ء میں ختم ہو گیا، آئینی معیاد ختم ہونے پر صوبائی کوٹہ سسٹم کالعدم کیا جائے کیونکہ اب بھی سی ایس ایس کے امتحانات میں امیدواروں کی ایلوکیشن صوبائی کوٹہ سسٹم کے تحت کی جا رہی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ان درخواستوں میں بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے طلبا کا بنیادی آئینی حق شامل ہے، اس لئے صرف صوبہ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ دوسرے صوبے کے طلبا کے بنیادی آئینی حق پر فیصلہ نہیں دے سکتی، لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار صرف پنجاب کے شہریوں کے بنیادی حقوق تک محدود ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ وفاق کی اکائیاں ہیں اور وفاق کی اکائیوں سے متعلق کوئی آئینی تنازع کھڑا ہو تو پھر کوئی ہائیکورٹ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کی ہی اس آئینی تنازع کی تشریح کے لئے حتمی فورم ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...