سیکنڈ ڈویژن کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف درخواست پر پنجاب بار کونسل اور پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

سیکنڈ ڈویژن کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف درخواست پر پنجاب بار کونسل اور پنجاب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کے امتحانات میں شرکت کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی شرط عائد کئے جانے کے خلاف درخواست پر پنجاب بار کونسل اور پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شاہین پیر زادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب بار کونسل کی جانب سے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے سکینڈ ڈویژن کی شرط کولازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی دیگرڈگریوں اورکورسزکے امتحانات کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی کوئی شرط نہیں،انہوں نے کہا کہ لاء سٹوڈنٹس کے امتحانات کے لئے سکینڈ ڈویژن کی شرط عائد کیا جانا امتیازی سلوک ہے ،عدالت اس اقدام کوکالعدم قرار دے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...